امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ڈرون حملہ

4bxz18a9c3f7971txet_800C450.jpg

عراق کے استقامتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے حالیہ دورہ واشنگٹن کے باوجود غاصب امریکی فوجی عراق سے نہیں نکلے اسی لئے غاصب امریکی فوجیوں پر حملے شروع کر دیئے۔نیا ڈرون حملہ عراق کے استقامتی محاذ کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ہی کیا گیا۔

دو روز قبل عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی سے تعلق رکھنے والے فوجی اڈے پر بمباری اور دھماکے کے بعد، حشد الشعبی کی کمان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بمباری بابل صوبے کے شمال میں واقع کالسو فوجی اڈے میں حشدالشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر ہوئی ہے- کالسو فوجی اڈہ عراقی فوج اور عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی کا مشترکہ ہیڈ کوارٹر ہے-

بعض ذرائع کے مطابق پہلے تو یہ سمجھا گیا کہ یہ حملہ امریکہ نے کیا ہے لیکن پینٹاگون نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس حملے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے – العہد نے اعلان کیا ہے کہ کالسو بیس کے دھماکے میں ایک فوجی شہید اور کم از کم آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔عراق کی سیدالشہداء بٹالین نے کہا تھا کہ اس حملے کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے