صہیونی تاریخی ظلم کا خاتمہ خودمختار فلسطین کے قیام سے ہی ممکن ہے، چین

xcheni9.gif.pagespeed.ic_.wllMaVAn36.webp

چین نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر تاکید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں خودمختار فلسطین کی رکنیت کو قبول کرنا ضروری ہے تاکہ دنیا سے بے عدالتی اور ظلم کا ایک باب بند ہوجائے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں خودمختار فلسطین کو رکنیت دینے سے صہیونی تاریخی ظلم کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل رکنیت دینے کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں امریکہ نے ویٹو پاور استعمال کرکے قرار دیا مسترد کردی ہے۔سلامتی کونسل میں 12 ممالک نے قرارداد کے حق میں اور دو نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکہ کی جانب سے ویٹو پاور کے استعمال کے بعد کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے