برطانیہ کی مخاصمت جاری، ایران کے وزیر دفاع سمیت مختلف فوجی اداروں پر پابندی

Britain-antagonism-768x403.jpg

برطانیہ نے ایران کے وزیر دفاع اور چند دیگر شخصیات اور فوجی اداروں پر پابندی لگادی ہے.برطانوی وزیر اعظم کے سیکریٹریٹ نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن وعدہ صادق میں شریک سات افراد اور چھے ایرانی اداروں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیئے گئے ہیں۔بیان کے مطابق ایران کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سپاہ نیوی، خاتم الانبیاد ہیڈکوارٹر اور مرکزی کمان، اور ایران کے وزیر دفاع کے علاوہ ایران کی ایئرو اسپیس فورس کے اعلی عہدیداروں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کے سیکریٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائيل پر ایران کے براہ راست حملے کے ردعمل میں برطانیہ کی جانب سے یہ پابندیاں امریکا کی ہم آہنگی سے لگائی گئی ہیں۔ ان پابندیوں کا اعلان اٹلی میں گروپ سات کے اجلاس میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی موجود گی میں کیا گی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے