ایران میں اسرائیل نواز گروپس کا کواڈ کاپٹروں سے حملہ بری طرح ناکام
اصفہان :- ایران کے شہر اصفہان کے مضافات میں ایرانی فوجی اڈے پر 3 پوڈ کاپٹروں سے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا – نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایران میں موجود اسرائیل نواز قوتوں کی طرف سے محدود پیمانے پر کیا گیا جسے فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا ہے اور کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 30 منٹ پر اصفہان پر تین ڈرون حملے کیے گئے، ایرانی فضائیہ نے تینوں ڈرون مار گرائے، تاہم اب صورتحال کنٹرول میں ہے اور معطل پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر سیووش میہندوست نے کہا کہ رات بھر ہونے والے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔اصفہانی اسٹریٹجک طور پر اہم صوبہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں۔