فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

2629810-faizhameed-1713244248-816-640x480.jpg

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ تیار کرکے وفاقی حکومت کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ مل گئی۔ انکوائری میں فیض آباد دھرنے کے پیچھے کسی ادارے کے کردار کا سراغ نہ ملا۔فیض حمید نے وزیر اعظم کی زیر صدارت میٹنگ میں ملی ہدایات پر ہی عمل کیا۔ 22نومبر 2017 کی میٹنگ کے منٹس سے بھی یہی تصدیق ہوئی۔

دھرنے سے نمٹنے کے تمام فیصلوں کی ذمہ داری سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے قبول کر لی .شہباز شریف، احسن اقبال، زاہد حامد ، آفتاب سلطان سے بھی ایجنسیوں کے کردارکا پوچھا گیا۔ تمام متعلقہ گواہان نے کسی بھی اددرے یا شخصیت کے کردار سے انکار کیا۔ لہذا کمیشن کیلئے کسی بھی ایجنسی یا شخصیت کو دھرنے سے جوڑنا ممکن نہیں۔پنجاب حکومت ابتدائی سطح پر دھرنے کو روک سکتی تھی اور پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کو اسلام آباد تک مارچ کرنے دینے کا فیصلہ نامناسب تھا۔

کمیشن رپورٹ میں راولپنڈی انتظامیہ کی کوتاہیوں کا بھی ذکر کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تجویز دی گئی۔کمیشن نے پیمرا آرڈیننس اور سوشل میڈیا سے متعلق قوانین میں ضروری ترامیم کی بھی تجویز دیتے ہوئے اپنی آبزرویشنز میں کہا کہ ایگزیکٹو کو اپنی ذمہ داریاں خود ادا کرنی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے