ہم ایران کی فتح کے لیے دعا گو ہیں ” افغان وزارت خارجہ "

2476665-talibanamirmuttaqi-1683013988-635-640x480.jpg

ترجمان افغان وزارت خارجہ امیر خان متقی نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کاشام میں ایرانی قونصلیٹ پرحملے کے جواب میں اسرائیل پر حملہ ایران کا دفاعی حق اور جائز عمل ہے اور ہم اس جنگ میں ایران کی فتح کے لیے دعا گو ہیں

افغان وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی قونصلیٹ پر یکم اپریل کا اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے صیہونی ریاست کے جرائم کو روکے۔
خیال رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے