ہمارے پاس کوئی جواز نہیں کہ اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی حمایت نہ کریں: اخوان المسلمون

f6e6bc4b-76bc-477b-890c-836d9d46cc82.jpg

قاہرہ :-  اخوان المسلمین مصر کے قائم مقام مرشد ڈاکٹر صلاح الدین نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی جواز  نہیں کہ اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی حمایت نہ کریں ـ انہوں نے اپنے بیان میں عرب ریاستوں کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی بادشاہتوں نے اسرائیل کے مقابلے میں کھڑا ہونے کی بجائے ان سے ہاتھ ملانا شروع کر دیا لیکن حماس نے اس رجحان کو 7 اکتوبر کے حملے سے توڑ دیا۔اگر جنرل سیسی اسرائیل کی مدد نہ کرتا تو غزہ میں اسرائیل زیادہ عرصہ نہ ٹھہر سکتا۔حماس کا وجود خطے میں ہماری بقاء سے منسلک ہے۔ حزب اللہ اس وجود کا متبادل نہیں بن سکتی۔ حماس مستقبل میں اسرائیل کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ، ولایت فقیہ اور گریٹر صہیونی ریاست کی جنگ ہے۔ ہمارے پاس کوئی جواز اور چارہ نہیں کہ اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی حمایت نہ کریں ـ صیہونی ریاست سرتوڑ کوششوں کے باوجود غزہ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکی جو قیدیوں کو چھڑوانے اور حماس کا خاتمہ پر مشتمل تھے۔
ہم باقی مسلمان ممالک خصوصاً ترکیے سے کہتے ہیں کہ آگے بڑھ کر حماس کے وجود کو تسلیم کرنے اور ہر طرح کی مدد کرنے سے مت ہچکچائیں، حماس ہمارا قرض چکا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے