پاکستانی وزارت خارجہ نے صحافیوں کو ایران بارے خبروں سے منع کر دیا” شیریں مزاری کا انکشاف "

117e42a8-9fad-46bf-9c25-b65987e522ed.jpg

پاکستان کی سینئر سیاستدان شیریں مزاری کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر ایران سے متعلق کوئی بات نہ نشر کی جائے اور نہ ہی کوئی بات کی جائے۔حالانکہ اس وقت پوری دنیا میں ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کے بعد عالمی سیاسی منظر نامہ پر ایران سے متعلق ہی تبصرے اور تجزیات جاری ہیں۔

شیریں مزاری نے اپنے ہی ٹویٹ کے ری ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس وقت ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا سمیت دنیا بھر کے چینلز ایران کے بارے میں پل پل کی خبریں دے رہے ہیں ایسے میں وزارت خارجہ کی یہ پابندی سمجھ سے بالاتر ہے کیا ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر کسی کے مرہون منت ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے