اگر ایران نہ ہوتا تو اسرائیل تمام عرب ممالک پر قبضہ کر لیتا ” الجزائری تجزیہ کار، جمال سلیمی”
الجزائری تجزیہ نگار جمال سلیمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہاگر ایران نہ ہوتا تو اسرائیل تمام عرب ممالک پر قبضہ کر لیتا ـ انکا یہ بیان ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد سامنے آیا انہوں نے اپنے بیان میں ایران کو سراہتے ہوئے کہا کہ معقول اور منصفانہ بنیں، چاہے اس سے آپ کو تکلیف ہو۔ آج ایران دشمن کے خلاف کھڑا ہے۔ Engagement کے اصولوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
ایرانیوں نے خوف کی دیوار توڑ دی اور شاید ان حملوں سے شام کے لیے اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کا راستہ کھل جائے گا۔شکریہ ایران۔ حماس کا شکریہ۔ شکریہ انصار اللہ۔ ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں؛ کیونکہ اگر آپ نہ ہوتے تو تمام عرب ممالک پر صہیونیوں کا تسلط ہوتا