لاہور عامر تانبا پہ قاتلانہ حملہ ” انڈین مداخلت یا ذاتی دشمنی "

435751586_7488362297888609_6931868272762252834_n.jpg

جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنے والا اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق اسلام پورہ لاہورمیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
یاد رہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں انڈین ایجنسیز متعدد ایسے افراد کو قتل کراچکی ہے جو انڈیا مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے