جوبائڈں/ نیتن یاہو فون کال "امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا”
ایران کے اسرائیل پر 200 سے قریب ڈرون اور میزائل حملے داغے جانے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جہاں انہوں نے واضح کردیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔
امریکی سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو واضح کیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔یہ گفتگو جوبائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران ہوئی۔امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں میں دو بار ٹیلیفونک رابطہ ہوچکا ہے۔