ایران کا حملہ: اسرائیل کی درخواست پر یو این کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

United_Nations_Security_Council.jpg

ایران کے اسرائیل پرحملےکے بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کےمطابق رات 1 بجےہوگا۔اسرائیل نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھےگئے خط میں کہا کہ ایران کاحملہ عالمی امن،سکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ ہے،ایران نے جوابی خط میں کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔

اسرائیل کی درخواست:

واضح رہے کہ اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی حملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست کی تھی۔اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نےجنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

صدر جوبائیڈن کی مذمت:

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا آج ایران اور اس کی پراکسیز نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا،جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران حملوں سے متعلق قومی سلامتی ٹیم سے تازہ صورتحال معلوم کی ہے، ایران اوراس کے آلہ کاروں کے خطرات کے خلاف اسرائیل کے ساتھ ہیں، اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم آہنی ہے۔ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار یعنی آج شام 4 بجے ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے