کمزور کیویز سفر سے قبل مزید نڈھال ہوگئے

2628828-pakvnz-1712988101-948-640x480.jpg

لاہور: کمزور کیویز سفر سے قبل مزید نڈھال ہوگئے جب کہ ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے فن ایلن اور ایڈم ملن بھی اسکواڈ کے ساتھ پاکستان روانہ نہ ہوسکے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان میں 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے بیشتر اسٹار کرکٹرز سے محروم اسکواڈ کا اعلان کیا تھا،راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، میٹ ہینری،ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور گلین فلپس نے آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی، ڈیون کونوے فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت نہیں جاسکے،وہ پاکستان سے سیریز کیلیے بھی دستیاب نہیں ہیں۔

ول ینگ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، ٹام لیتھم گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ٹور سے دستبردار ہوئے، ٹم ساؤدی کو کام کا بوجھ دیکھتے ہوئے آرام دیا گیا،اب فن ایلن اور ایڈم ملن بھی گذشتہ روز اسکواڈ کے ہمراہ روانہ نہیں ہوسکے،دونوں ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے