پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

2628877-aleemdarandahsanraza-1712991547-410-640x480.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے احسن رضا اور علیم ڈار سمیت 5 امپائرز سیریز کے میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں جبکہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے