پیرس اولمپکس کی تیاری؛ ارشد ندیم ٹریننگ کیلیے جنوبی افریقا روانہ

2628596-arshadnadeem-1712904103-233-640x480.jpg

لاہور: دنیا میں پاکستان کانام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے ارشد ندیم کو جاہانسبرگ بھجوانے کے انتظامات کیے گئے تھے، جس کے تحت ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔ ارشد ندیم 5 ہفتوں تک ٹریننگ کریں گے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے جنوبی افریقا بھجوانے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ماہ سے کوچ سلمان قبال کی زیر نگرانی بحالی صحت پروگرام پر عمل پیرا رہا، اب اس قابل ہوچکا ہوں کہ بھرپور ٹریننگ کے ساتھ اپنی پوری توجہ اولمپکس پر مرکوز کروں۔ یقین ہے جولائی میں شیڈول میگاایونٹ میں مایوس نہیں کروں گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے