ہنیہ کے بیٹوں کی شہادت جنگ بندی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حماس

2628413-ismailh-1712824567-363-640x480.jpg

حماس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اپنے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کو جنگ بندی کےلیے جاری مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی کوشش قرار دے دیا۔الجزیرہ کے مطابق حماس نے کہا کہ ہنیہ خاندان کا قتل جنگ بندی مذاکرات کو پٹڑی سے اتارنے کی اسرائیلی کوشش ہے۔

حماس کے سیاسی اور بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ باسم نعیم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات کو “کمزور” کرنے اور حماس رہنماؤں کے خاندانوں کو نشانہ بنا کر اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو پر جنگ بندی کے لیے امریکہ اور اسرائیلی عوام کا دباؤ ہے، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ اس دباؤ کو کم کرنے کےلیے “ہمارے بچوں، ہماری بیویوں اور رہنماؤں کو قتل کرکے تمام گندے حربے استعمال کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے