ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی لہر میں کمی کی پیش گوئی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آنے کی پیش گوئی کر دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی آنے کی اْمید، شرح 15 فیصد تک آ جائے گی۔ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاہے کہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کا عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار ہے ،پاکستان خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
رواں مالی سال پاکستان میں زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی اْمید ہے، تعمیراتی شعبہ میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے۔پاکستان کی آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے ، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے لیکن آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی آنے کی اْمید، شرح 15 فیصد تک آ جائے گی۔
آئندہ سال غذائی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آ جائے گا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی شعبے کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی،ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی ،برآمدات اور سیاحت بڑھنے سیخطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چین کی شرح نمو 4.8 فیصد جبکہ بھارت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان، پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی، پاکستان میں گزشتہ سال گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی، اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔