احسان اللہ انجری سے نجات پانے کیلئے کچھ روز میں برطانیہ روانہ ہوں گے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے کچھ روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احسان اللہ خان کو انجری سے چُھٹکارا دلانے کیلئے برطانیہ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز بھی فاسٹ بولر کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے اور وہ ری ہیب کے باوجود تکلیف کا شکار ہیں، جس کے باعث رواں ایڈیشن میں پی ایس ایل کھیلنے سے قاصر رہے۔