زرداری کے صدر بنتے ہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے، مشیر اطلاعات پختونخوا

2628259-barristersaif-1712738253-772-640x480.jpg

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے صدر بنتے ہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو یرغمال بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر بنتے ہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے ہیں۔یرسٹر سیف نے کہا کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ آصف زرداری ایوان صدر سے ان کی سرپرستی کررہا ہے۔ ڈاکوؤں نے پختون خوا کے مختلف علاقوں کے مزدور بھی یرغمال بنائے ہیں۔ سندھ حکومت یا تو ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہی ہے یا پھر ان سے ڈاکو قابو نہیں ہورہے۔اگر ایسا ہے تو ہم خیبر پختون خوا پولیس کو بھیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس مغویوں کو بازیاب کراکے ان کی عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دے گی۔ صوبے کی پولیس ان سے نمٹنا اچھی طرح جانتی ہے۔ خیبر پختون پولیس ان کا سارا کچا چٹھا بھی کھول دیں گے۔ تب لوگوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کون کررہا ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے