’’ورلڈکپ 2023؛ افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا‘‘

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں افغانستان کیخلاف شکست کا بہت افسوس تھا، ساری رات سو نہیں سکا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو دیئے گئے انٹرویو میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں منصور رانا، اعجاز احمد اور علی ضیا نے بہت مدد کی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کے دوران بھارت کے شہر حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیراکن تھا، اس کی توقع نہیں کررہا تھا تاہم میگا ایونٹ میں کمزور حریف افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر بہت دکھ ہوا تھا، اس رات سو نہیں سکا تھا۔