بھارتی وزیر دفاع کا مزید پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اعترافِ جرم ہے، پاکستان

2626794-mumtazzahrabalochx-1712390228-103-640x480.jpg

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے ۔ عالمی برادری کو بھارت کے گھناوٴنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 جنوری کو پاکستان نے بھارتی دراندازی کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے ان گھناوٴنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے