ایم ڈبلیوایم کی جانب سے یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی قرار داد قومی اسمبلی میں جمع
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نےمظلومین غزہ وفلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعتہ الوداع کو یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی قرار داد پہلی بار ایوان میں جمع کروادی ،اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اراکین کی اکثریت کی جانب سے قرار داد کی حمایت کی گئی
یاد رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن فلسطین کی حمایت میں یوم القدس منانے کا آغاز 1980 میں رہبر انقلاب اسلامی ایران امام خمینی کے حکم سے ہوا اور تقریبا 80 کے قریب اسلامی و غیر اسلامی ممالک میں اس دن فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور پاکستان میں بھی پہلے دن سے شیعہ جماعتیں اس دن شہر شہر بعد از نماز جمعہ القدس ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ـ مجلس وحدت المسلین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد اگر منظور ہوجاتی ہے تو پہلی بار حکومتی سطح پر اس دن کو منایا جایا گا