ایران کی فعال سفارتکاری نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں بہت مدد کی "زیاد النخالہ”
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی فعال سفارت کاری نے فلسطین کی پوزیشن کو واضح کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں بطور خاص ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم جیتیں گے اور فلسطینی قوم کی استقامت دنیا کے تمام لوگوں کے لیے نمونہ ہو گی۔ایران نے اس معاملے کی قیمت ادا کی ہے اور اس کی حمایت کرنے پر ایران کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔فلسطینی قوم ایران کی حمایت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ میں تہہ دل سے ایرانی حکام اور رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”