امریکی مسلمانوں کا حکومتی افطار پارٹی میں شرکت سے انکار اور مولانا عبدالجبیر آزاد

WhatsApp-Image-2024-04-03-at-7.41.47-PM.jpeg

امریکہ میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی سالانہ افطار کی دعوت پر امریکی مسلمانوں نے بائیکاٹ کر دیا تاہم وائٹ ہاؤس کو افطار کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔ امریکی مسلمانوں نے غزہ میں جاری نسل کشی میں امریکی حکومت اور بائیڈن انتظامیہ کی شرکت پر افطار کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکہ کے ان مسلمان شہریوں نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا لیکن پاکستان کے چند مولویوں بشمول رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین عبد الخبیر آزاد اور دیگر نے کچھ روز قبل برطانوی سفیر کی دعوت افطار میں جا کر نہ صرف مختلف انواع کے کھانے اڑائے بلکہ ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کی قاتل حکومت برطانیہ کی سفیر کے ساتھ خوش گپیاں اور تصویریں بھی بناتے رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے