بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنے والے سلیکٹرز نے انہیں دوبارہ کپتان بنادیا

2625233-babarazamcricketerscrictisize-1712041863-367-640x480.jpg

ماضی میں بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر تنقید کرنے والے سلیکٹرز نے انھیں دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کردیا۔ایک ماہ قبل ٹی وی پروگرام میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا تھا کہ بابراعظم میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں، ان کو کپتان نہیں بلکہ بطور پلیئر کھیلنا چاہیے۔

اس پر میزبان نے کہا کہ اگر آپ کی یہ بات وائرل ہوگئی تو یہ نہ کہنا کہ میں نے کہا ہی نہیں تھا، سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی 4 ماہ قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم 4 سال کپتان رہے لیکن انکی قیادت میں پاکستان کوئی آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹ نہیں جیت سکا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے