سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: سونے کے عالمی اور مقامی نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کے اضافے سے 2278 ڈالر کی سطح پر آگئی۔فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2410 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئی۔