پختونخوا؛ سینیٹ الیکشن کو مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط کرنے کا فیصلہ چیلنج
پشاور: خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کو مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کرنے کیے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ کی رکنیت کے امیدوار اعظم سواتی نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔