صہیونی یرغمالیوں کے رشتہ داروں کا تل ابیب میں دوبارہ مظاہرہ، کئی گرفتار
حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے رشتہ داروں نے تل ابیب میں مظاہرہ کیا جس کے بعد صہیونی پولیس نے متعدد کو گرفتار کیا ہے۔فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تل ابیب میں صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے دوبارہ احتجاج کیا ہے۔