انصار اللہ کے حملوں کا اثر ؛ اسرائیلی بندرگاہ "ایلات” پچاس فیصد عملے کو نکالنے پہ مجبور
یمن کی مسلح افواج اور اسلامی مزاحمتی تنظیم ” انصار اللہ ” کی طرف سے اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملوں کی وجہ سے اسرائیل کی اہم بندرگاہ "ایلات” شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور اب بندرگاہ انتظامیہ نے 50٪ ملازمین کو برطرف کرنے کے بارے میں لائحہ عمل بنا رہی ہے
نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق انصار اللہ کے حملوں کے خوف سے تقریبا تمام شپنگ کمپنیوں نے اسرائیلی بندرگاہوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے جسکی وجہ سے ایلات بندرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت میں تقریبا85٪ کمی دیکھنے میں آئی ہےـ یہی وجہ ہے کہ بندرگاہ انتظامیہ اپنے آدھے عملے کو نکالنے پر مجبور ہو چکی ہے
یاد رہے کہ غزہ پہ اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے خلاف یمن کی مسلح افواج اور اسلام مزاحمتی تنظیم انصار اللہ اسرائیل کی طرف جانے والے متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بناچکی ہے