تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عمران خان کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج کریں گے

2599489-ptiflagx-1706860483-828-640x480.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات راؤف حسن نے کہا ہےکہ تمام ارکان اسمبلی عمران خان کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج کریں گے، احتجاج کا مقصد ناانصافی اور ظلم وجبرکو اجاگر کرنا ہے، عمران خان پر تمام کیسز جھوٹے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جارہے۔ انہوں نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئیے ہے جن میں پچھلے تقریباً 12 ماہ سے قید خواتین انکے اہل خانہ کے ساتھ تعاون کے لئیے کمیٹی، معیشت کی بحالی کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ایجنڈے اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی- راؤف حسن نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے ہماری سیاسی قیادت جو پارلیمنٹ میں ہیں یا نہیں ہیں تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران اڈیالہ جیل کے سامنے بیٹھیں گے احتجاج کریں گے۔

اس احتجاج کا مقصد ناانصافی اور ظلم وجبرکو اجاگر کرنا ہے، اور لوگوں اور میڈیا کی اس جانب توجہ بڑھانا ہے،انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جارہے، عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، عمران خان پر تمام کیسز جعلی اور فراڈ کیسز ہیں۔ راؤف حسن نے کہا کہ ایک کیبنیٹ ممبر کی بیگم صاحبہ نے ایچیسن کالج میں بچوں کی فیس معافی کی درخواست دی جو کالج انتظامیہ نے ماننے سے انکار کیا گورنر صاحب نے ایچیسن کالج کے قوانین کے خلاف فیس معاف کروائی جس پر احتجاجاً ایچیسن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے – آج کچھ لوگوں نے ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی بالکل ویسے جیسے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی درج نہیں کی گئی تھی ،پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کروانے جائینگے اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو متعلقہ عدالتوں سے رابطہ کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے