خواتین کرکٹرز کیلیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز زیرغور

2621340-mohsinnaqvi-1711180291-871-640x480.jpg

لاہور: پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو زیادہ دلچسپ بنانے کے علاوہ خواتین کرکٹرز کے لیے بھی پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا۔ انہوں نے پی سی بی کی آمدن میں اضافے کے لیے جلد قابل عمل پلان مرتب کرنےکی ہدایت کردی۔پی سی بی ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا۔ اس موقع پر تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں ۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے