پی سی بی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوگی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی آج ہیڈکوارٹر میں مصروف دن گزاریں گے، ان کی تمام ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوگی، پہلے مرحلے میں ایچ آرڈائریکٹر فیصل ملک ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔
محسن نقوی پہلے ہی ملازمین کم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، ان کا موقف ہے کہ 11 کھلاڑیوں کیلئے 900 افراد ملازم ہیں۔ بورڈ میں ملازمین کی ترقی و تنزلی کو پرفارمنس سے مشروط کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ جو کام کرے گا اس کو انعام، نااہل ملازمین کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔