اقوام متحدہ میں عالمی یوم نوروز منایا گیا، ایران سمیت کئی ملک شریک
عالمی یوم نوروز کی تقریبات کا امسال بھی اقوام متحدہ میں انعقاد ہوا جس کی میزبانی اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کی۔اس پروگرام میں نوروز منانے والے 12 ملکوں کے سفیروں اور دیگر کئی ملکوں کے نمائندوں کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔
23 فروری سن 2010 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں ایران اور نوروز منانے والے 11 دیگر ملکوں کی پیش کش پر قرارداد منظور ہوئی جس کی رو سے 21 مارچ کو نوروز کا عالمی دن قرار دیا گيا اور رکن ملکوں سے کہا گيا کہ وہ نوروز کے سلسلے میں عام لوگوں کی معلومات بڑھانے کے لئے سالانہ تقریب کا انعقاد کریں