اسرائیل کے چیف ربی یتزاک یوزف کی نیتن یاہو حکومت کو سنگین دھمکی

images-2.jpg

اسرائیل کے چیف ربی یتزاک یوزف نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے انہیں اور ان کے پیروکاروں کو فوجی ملازمت پر مجبور کیا تو وہ ملک چھوڑ دیں گے۔”جو لوگ فوجی سروس سے مستثنیٰ ہیں وہ کسی بھی حالت میں فوجی سروس میں نہیں جائیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے، اگر انہوں نے ہمیں مجبور کیا تو ہم سب بیرون ملک چلے جائیں گے۔”

"ہم ٹکٹ خریدیں گے اور جائیں گے، انہیں یہی سمجھنا چاہیے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تورات کے بغیر ہمارا وجود نہیں، ہم کامیاب نہیں ہوں گے، ہمارے فوجی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہر کسی کو معلوم ہونا چاہیے کہ تورات ہی ہماری حفاظت کرتی ہے۔”حریدی یہودی اسرائیلی معاشرے کا ایک بڑا حصہ ہیں۔ ان لوگوں کو ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے فوجی خدمات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ہریدی یہودیوں کی بڑے پیمانے پر روانگی اسرائیلی حکومت کی بنیادیں ہلا سکتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے