پی ایس ایل9؛ شاداب، شان مسعود نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

2615008-shadabandshan-1709876025-252-640x480.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں شاداب خان اور شان مسعود بحث و تکرار کے بعد بغل گیر ہوگئے۔جمعرات کو راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی۔

شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے جس کے جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے