پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پنڈی اسیٹڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے 9،9 پوائنٹس ہیں ۔ آج کی فاتح ٹیم پلےآف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی البتہ ہارنے والی ٹیم بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگی۔ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ لاہور قلندرز اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہے