نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ! مگر کیوں؟

2615027-ramizhunainandnaseem-1709878592-935-640x480.jpg

سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ حنین شاہ کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں، کیونکہ یہ انکے لیے بہتر ہے وہ اسوقت نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ خاندان کیلئے ایک ستون ہے جبکہ اگر تینوں ایک فرنچائز کیلئے کھیلیں گے تو اسپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، اگر آپکا بھائی اچھا کررہا ہے تو آپ پر پریشر آئے گا جو آپکی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے