غزہ جنگ میں درجنوں اسرائیلی فوجی افسران کے مرنے کا اعتراف ” اسرائیلی ریڈیو "

635c94c04faaef690ced47bcefd3c77eabd076b2.jpg

تل ابیب :- اسرائیلی فوجی ریڈیو نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران درجنوں فوجی افسران کے مرنے کا اعتراف کیا ہے

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجی ریڈیو نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران 4 بریگیڈ کمانڈرز’ 39 پلاٹون کمانڈرز ’13 کمپنی کمانڈرز اور 6 لیفٹنٹ کرنلز کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے ـ ریڈیو نے بتایا کہ اعلی فوجی افسران کے علاوہ پچھلے چند ہفتوں میں 530 کے لگ بھگ اسرائیلی فوجی بھی حماس کا نشانہ بن چکے ہیں

یاد رہے کہ اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہلوی نے بھی 6 مارچ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی آرمی غزہ میں بھاری قیمت ادا کر رہی ہے اور اب تک ہم بہت سے اعلی فوجی کمانڈرز کھو چکے ہیں

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے