پی ایس ایل9؛ عثمان طارق کا بالنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مشتبہ بالنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان طارق کے ایکشن سے متعلق رپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان حالیہ میچ کے دوران سامنے آئی۔آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔