شام میں جنگی جرائم کا الزام 5 برطانوی فوجی گرفتار
لندن:- برطانوی ملری پولیس نے شام میں جنگی جرائم اور ماورائے قانون قتل کے الزام میں برطانوی سپیشل فورس کے 5 فوجیوں کوگرفتار کر لیا ـ گرفتار ہونے والے فوجیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے شام میں کاروائی کے دوران بلا اشتعال فائرنگ کرکے انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے ہیں
نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے دوران برطانیہ کی سپیشل فورس کے اہلکاروں نے متعدد بار جنگی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خونریزی کی ہے ـ یاد رہے کہ اس سے پہلے افغانستان میں خانہ جنگی کے دوران بھی برطانوی فوجیوں پر بےجا قتل و غارت کے الزامات سامنے آئے تھے