بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ
بلوچ ریپبلکن پارٹی بی آر پی کی جانب سے بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن، جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف جرمنی کے شہر گوٹگن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی بربریت میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے بولان میں فوجی آپریشن کیا جارہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے مظاہرین نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں پاکستانی افواج کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔مظاہرین نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور مہذب ممالک سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں جاری ریاستی دہشت گردی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔