بلوچستان میں مسنگ پرسنز والا معاملہ لازمی حل ہونا چاہیے، خواجہ آصف

2612744-khawajaasif-1709450089-921-640x480.jpg

اسلام آباد: ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد والا معاملہ لازمی حل ہونا چاہیے۔خواجہ آصف نے بلوچستان کے حوالے سے اسلام آباد میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اب رواج تبدیل ہونے چاہیے، وہاں مسنگ پرسنز والا بہت بڑا مسئلہ ہے جسے ضرور حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تیس چالیس سال سے اقتدار میں بیٹھے بلوچوں کو اب عوام کا بھی سوچنا چاہیے، بلوچستان میں یہ بھی رسم ہے کہ وہاں بڑے لوگوں نے اپنی ذاتی جیلیں بھی بنائی ہوئی ہیں ان میں بھی لوگ قید ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مجھے کابینہ کا رکن ہونے سے زیادہ اس پر خوشی ہے کہ مجھے پارٹی قیادت نے پارلیمانی لیڈر بنا دیا ہے، علی امین گنڈا پور یا کسی بھی وزیر اعلی کے کہنے پر 9 مئی میں ملوث افراد پر فوجداری مقدمے ختم نہیں ہو سکتے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے