شامی ائیر فورس نے 2 امریکی ڈرون مار گرائے
دمشق:- شام کی ائیرفورس نے دو امریکی ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا ہےـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کی ایر فورس نے رقہ کے دیہی علاقوں میں جاسوسی کی غرض سے آنے والے دو امرکی ڈرونز کا کامیابی سے نشانہ بنا ڈالا
نمائندہ البصیر کے مطابق مار گرائے جانے والے دو ڈرون امریکی بوئنگ جدید ٹینالوجی کے حامل RQ-21 بلیک جیکس تھے اور ڈرونز کی یہ قسم بنیادی طور پر امریکی بحریہ اور میرینز استعمال کرتی ہےـ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ان ڈرونز کی فی یونٹ قیمت کم از کم $8.8 ملین ہے