اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری روک رہے ہیں:کولومیبئن صدر
کولومبیا نے غزہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری روک دی۔خبر کے مطابق، کولومبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے امدادی اشیا کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اسلحے کی خریداری کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
صدر گستاو پیٹرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ خوراک لینے کے لیے پہنچنے والے 100 سے زائد فلسطینیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نے گولیاں چلوائیں جس سے ہولوکاسٹ کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہے عالمی طاقتیں تسلیم کریں یا نہ کریں،عالمی برادی کو چاہیے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تعلقات منقطع کردیں۔یاد رہے کہ کولومبیا نے غزہ پر بمباری اور حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا تھا۔