ایران اپنی سیٹلائٹ روسی سیٹلائٹ کیرئیر سے خلا میں بھیجے گا ” ایرانی وزیر ٹیکنالوجی "

4694345.jpg

تہران :- ایران کے وزیر ٹیکنالوجی عیسی زرعی پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی خلائی سیٹلائٹ کو روس کے سیٹلائٹ کیرئیر سے خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے

نمائندہ البصیر کے مطابق ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے مقامی ماہرین کا تیار کردہ سیٹلائٹ "Paris-1 ” 5 آج روس کے سیٹلائٹ کیرئیر سے 500 کلومیٹر بلندی کے مدار میں بھیجا جائے گا- پارس 1 سیٹلائٹ ایرانی ماہرین کا ڈئزاین کردہ "ریموٹ سینسنگ اور امیجنگ سیٹلائٹ” ہے

عیسی زرعی پور نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صدر ابراہیم رئیسی کے دور حکومت کے دوران یہ بارہواں سیٹلائٹ ہے جو خلا میں بھیجا جا رہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی ریسرچ کے لیے کس قدر سنجیدہ ہےـ یاد رہے کہ ایران نے پچھلے ماہ بھی ” Sorayya satellite " کو خلا میں بھیجا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے