صدر زلنسکی سعودی عرب کے دورے پر

a56807cc-57a0-4e36-b8dc-d153a995740d_16x9_1200x676.jpg

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے سعودی عرب کے ولیعہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔سعودی عرب خبر ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب امیر پرنس محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے صدر زلنسکی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

العریبیہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق دورے کے دوران زلنسکی نے ولیعہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر نظر ثانی کی گئی، روس۔یوکرین بحران کے حل کے لئے باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اور ڈائیلاگ کے امکانات پر غور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریاض نے، روس اور یوکرین کے درمیان بحران کے حل اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے کردار ادا کیا تھا۔ایک روز قبل، روس پارلیمنٹ کی زیریں شاخ، ‘دوما’ کے سربراہ ‘ویاچیسلاف وولوڈین’ نے بھی ریاض میں ولیعہد پرنس بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے