مراد علی شاہ بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے

news-1708951375-1010.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے 112 ارکان کے ووٹ حاصل کر کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ ان کے مقابل علی خورشیدی کو 36 ووٹ ملے۔مراد علی شاہ تیسری مرتبہ سندھ کے وزیر اعلی منتخب ہوئے ہیں۔ اپنے انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد مراد علی شاہ روایت کے مطابق نشست بدل کر وزیر اعلیٰ کے لئے مخصوص نشست نمبر ایک پر بیٹھ گئے۔سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلی کی نشست پر جلوہ افروز ہوئے تو سندھ اسمبلی کا ہال کافی دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاھ نے آج پیر کی سہ پہر وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کے بعد گنتی مکمل ہوتے ہی مراد علی شاہ کے بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کا اعلان کیا تو مہمانوں کی گیلریوں سے جئے بھٹو کے نعرے لگے۔سنی اتحاد کائونسل اور جماعت اسلامی کے ارکان نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈلے۔ایوان میں مراد علی شاہ کی کامیابی پر جئے بھٹو کے نعرے کافی دیر تک گونجتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے