صدرمملکت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار، سمری واپس بھیج دی

2576814-arifalvi-1702306335-315-640x480.jpg

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کرتے ہوئے سمری واپس بھیج دی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے سمری واپس بھیجنے کے ساتھ نوٹ لکھ کر موقف اپنایا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کیے بغیر اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اور سندھ میں آج وزرائے اعلیٰ کا انتخاب ہو چکا ہے، جبکہ مرکز میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 29 فروری تک اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئینی طور پر از خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر ملک کا سربراہ یعنی صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرتے تو آئینی اعتبار سے یہ اختیار اسپیکر کو بھی حاصل ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے