وقت آنے پر یوکرین نیٹو کا رکن بن جائے گا:اسٹولٹن برگ

642d18e6254ad.jpg

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وقت آنے پر یوکرین نیٹو کا رکن بن جائے گا۔اسٹولٹن برگ نے روس-یوکرین جنگ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے X اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ میدان جنگ کی صورت حال بدستور سنگین ہے، یوکرین پر غلبہ حاصل کرنے کے پوٹن کا ہدف تبدیل نہیں ہوا ہے اور ایسے کوئی آثار نہیں ہیں کہ وہ امن کی تیاری کر رہے ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ دوسری طرف یوکرین نے روس کو اپنے قبضے کی آدھی زمینوں اور بحیرہ اسود کے بیشتر حصے سے پیچھے ہٹا دیا۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں کی فوجی اور اقتصادی مدد نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا،اتحادیوں نے گزشتہ ہفتوں میں اربوں ڈالر کے نئے امدادی پیکجوں کا اعلان کیا ہے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ پوٹن نے نیٹو کو روکنے اور یوکرین کی رکنیت کو روکنے کے لیے یہ جنگ شروع کی اس کے برعکس یوکرین پہلے سے زیادہ نیٹو کے قریب ہو گیا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یوکرین نیٹو میں شامل ہو جائے گا، یہ صرف وقت کی بات ہے، نیٹو یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا کیونکہ ہم آپ کو اس دن کے لیے تیار کریں گے۔

نیٹو اور یوکرین کے درمیان تعلقات کو اگلی سطح تک بڑھانے کے لیے قائم کی گئی نیٹو یوکرین کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ہونا ۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو میں مضمر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے