غزہ میں جنگبندی برقرار کی جائے، بائیڈن کو میکرون کا مشورہ

110-167-768x403-1.jpg

فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ گفتگو میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں جنگبندی کا مشورہ دیا ہے۔ مذکورہ بیان کے مطابق اپنی گفتگو میں ایمانوئل میکرون نے غزہ میں جنگبندی کی ضرورت پر زور دیا اور رفح پر اسرائیلی حملوں کی مخالفت کی۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق میکرون و بائیڈن نے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں صدور نے خطے، بالخصوص لبنان تک تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فریقین کے مشترکہ عزم پر بھی تاکید کی۔

واضح رہے کہ یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب غزہ میں جنگبندی کے لئے سلامتی کونسل میں پیش کردہ الجزائر کی تازہ قرارداد کو امریکہ ہی کی جانب سے ویٹو کیا گیا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے 13 اراکین نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ بعد ازاں امریکہ نے سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے ایک دوسرا مسودہ تجویز کیا ہے کہ جس میں غزہ میں "عارضی جنگبندی” کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نہ صرف جنگ غزہ کے آغاز سے ہی تمام اسرائیلی جنگی جرائم کا اندھا حامی رہا ہے بلکہ غزہ میں جنگبندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 3 قراردادوں کو بھی ویٹو کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے